اردو

urdu

ETV Bharat / international

صومالیہ: مغادیشو میں خودکش حملہ، چھ افراد ہلاک - six killed, six injured in mogadishu suicide bombing

مغادیشو میں خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر زخمی ہوگئے۔

سومالیہ: مغادیشو میں خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک
سومالیہ: مغادیشو میں خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک

By

Published : May 10, 2021, 11:13 AM IST

صومالیہ کے دارالحکومت مغادیشو میں خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ مغادیشو کے وابیری ضلع میں اتوار کی شام ایک تھانے کے نزدیک پیش آیا۔

پولیس ترجمان صادق عدین علی نے بتایا کہ اس حملے میں مرنے والے لوگوں میں وابیری ضلع پولیس کے کمانڈر احمد باشنے اور والیوف ایڈے پولیس کے ڈپٹی کمانڈر عبدالباسط بھی شامل ہیں۔

پولیس ترجمان علی نے کہا کہ 'ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ خودکش دھماکے میں دو سینئر پولیس افسران، تین فوجیوں اور ایک مقامی شخص سمیت چھ لوگوں کی موت ہوئی اور آج شام تک چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ: بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details