اردو

urdu

ETV Bharat / international

Attack in Central Mali: وسطیٰ مالی میں بندوق بردار کے حملے میں 6 افراد ہلاک، 13 زخمی - پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر حملہ

وسطیٰ مالی کے قصبہ ڈاونٹا کے قریب بندوق برداروں کے ایک گروپ کے حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

six killed and 13 injured in terrorist attack in central mali
وسطیٰ مالی میں بندوق بردار کے حملے میں 6 افراد ہلاک، 13 زخمی

By

Published : Jun 28, 2021, 11:31 AM IST

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز قصبہ ڈاونٹا کے قریب اس وقت پیش آیا جب بندوق برداروں کے ایک گروپ نے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر حملہ کیا۔

مبینہ طور پر زخمی ہونے والے پانچ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مالی کی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں اضافی دستے بھیج دیے ہیں۔

مالی میں یہ صورتحال 2012 میں غیر مستحکم ہوئی تھی جب تیارگ عسکریت پسندوں نے ملک کے شمالی حصے میں وسیع علاقوں پر قبضہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Floyd Family Reacts to Sentence: 'ہمیں عمر قید اور مجرم کو ساڑھے 22 سال کی سزا دی گئی'

یہ تنازعہ اسلام پسندوں، لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کی وفاداری کے ساتھ ساتھ فرانسیسی مداخلت کی سرگرمیوں پر اور بھی بڑھ گیا۔

پچھلے کئی دنوں میں مالی کو کئی طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ، ان میں سے اکم از کم 13 فوجی بھی زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details