اردو

urdu

ETV Bharat / international

سوڈان: حملے میں 60 افراد ہلاک، ایمرجنسی کا اعلان - emergency in sudan

سوڈان میں مختلف قبائلیوں کے دوران سنیچر اور اتوار کی رات تک جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان تشدد پسندانہ واقعات کی وجہ سے افسران کو 13 جولائی کو ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

sdf
dfs

By

Published : Jul 27, 2020, 6:36 PM IST

سوڈان کے مغربی دارفور صوبہ میں ہوئے حملے میں 60 افراد کی موت ہوگئی ہے اور تقریبا 60 لوگ زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں انسانی معاملوں کے دفتر (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کے مغربی دارفور صوبہ کے ماسٹری گاؤں میں ہوئے ایک حملے میں 60 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی اور تقریبا 60 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق علاقوں میں مختلف قبائلیوں کے دوران سنیچر اور اتوار کی رات تک جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس تشدد پسندانہ واقعات کی وجہ سے افسران کو 13 جولائی کو ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی سلامتی کے لئے سلامتی فورسوں کو بھیجے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details