مقامی پولیس کے مطابق نائجیریا کی وسطی ریاست نائجر کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے ایک گروپ کے مسجد پر حملے Nigeria Mosque Attack میں نو افراد ہلاک اور تقریباً 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
ریاست کے پولیس چیف نے ریاست کے دارالحکومت مینا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ متاثرہ افراد بدھ کے روز نائجر کے مقامی حکومتی علاقے ماشیگو کے بائرے گاؤں کی ایک مقامی مسجد میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے جب مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
مقامی حکام کے مطابق بندوق بردار موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر گاؤں کی طرف آئے اور سیدھے مسجد کی طرف بڑھے جہاں انہوں نے نمازیوں پر دہشت پھیلا دی۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ایک سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیکورٹی اہلکاروں کو علاقے میں سیکورٹی بڑھانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔