صومالیہ (Somali) کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے کو نشانہ بنانے والے کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں، جن میں اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں۔
موغادیشو کے K4 جنکشن کے قریب دھماکہ اتنا بڑا تھا کہ قریبی پرائمری اور سیکنڈری اسکول کی دیواریں گر گئیں اور دھماکے سے گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس بڑے دھماکے (Blast in Somali Capital) میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں اقوام متحدہ کا کوئی اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس کے ترجمان عبد الفتاح عدن حسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے 8 افراد کی ہلاکت اور 17 دیگر زخمیوں کی گنتی کی ہے جن میں 13 طلباء بھی شامل ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایس یو وی میں سوار خودکش بمبار نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے کو نشانہ بنایا۔