اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں ایک درجن سے زائد ہلاک - بوکو حرام کے حملے میں درجنوں ہلاک

ہلاک ہونے والے لوگوں میں ایک سیکورٹی اہلکار، آٹھ مقامی ملیشیا رکن اور چھ مقامی شہری شامل ہیں۔ فوج کی جانب سے اب تک حملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں ایک درجن سے زائد ہلاک
نائیجیریا: بوکوحرام کے حملے میں ایک درجن سے زائد ہلاک

By

Published : Dec 14, 2019, 11:48 PM IST

نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو شہر میں شدت پسند جماعت 'بوکو حرام' کے حملے میں کم از کم 15 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

نیشنل پارلیمنٹ میں بورنو کی نمائندگی کرنے والے رہنما عثمان جناح نے بتایا کہ 11 گاڑیوں میں آئے بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے جمعرات دیر رات بورنو کے دارالحکومت میدوگري سے تقریبا 40 کلو میٹر دور شمال میں حملہ کر دیا۔

عثمان جناح کے مطابق ہلاک ہونے والے لوگوں میں ایک سیکورٹی اہلکار، آٹھ مقامی ملیشیا رکن اور چھ مقامی شہری شامل ہیں۔ فوج کی جانب سے اب تک حملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details