اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی سوڈان میں جھڑپ، 17 افراد ہلاک - مسلح ڈاکؤوں نے بور صوبے کے ماکول کوئی گاؤں

مسلح ڈاکؤوں نے بور صوبے کے ماکول کوئی گاؤں میں پیر کے روز حملہ کیا اور تین بچوں کو اغوا کرکے کئی گھروں کو آگ کے حوالے کردیا۔

South Sudan
South Sudan

By

Published : Jul 29, 2020, 12:27 PM IST

جنوبی سوڈان کے جونگ لیئی میں جھڑپ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت اور 9 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔

جونگ لیئی ریاست کے پولیس کمشنر جوشیپ آکُن نے بتایا کہ مسلح ڈاکؤوں نے بور صوبے کے ماکول کوئی گاؤں میں پیر کے روز حملہ کیا اور تین بچوں کو اغوا کرکے کئی گھروں کو آگ کے حوالے کردیا۔

آکُن نے کہا 'رپورٹ کے مطابق 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 9 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بون ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'

جوشیپ آکن نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ حملہ کرنے والے گریٹر پبور علاقے سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں اس علاقے کو کافی نقصان پہنچا ہے اور مرنے والوں میں خواتین، نوجوان اور بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی افسر نے متاثرہ علاقوں میں گشت کرنے اور شہریوں کے قتل کو روکنے کے لئے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔

جوشیپ آکن نے کہا کہ پولیس کے پاس وافر تعداد میں ہتھیار نہیں ہیں لیکن ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قانون کے محفاظوں کو علاقے میں جلد سے جلد بھیجا جائے تاکہ مزید جھڑپوں کو روکا جاسکے۔

اس دوران ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اب تک 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 10 بچوں کو اغوا کیا گیا ہے نیز 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details