اردو

urdu

سینیگال میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

By

Published : Mar 5, 2021, 9:43 AM IST

افریقی ملک سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما اوسمانے سونکو کی گرفتاری کے خلاف دارالحکومت ڈکار میں جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

senegal clashes kill one after opposition leader arrested
سینیگال میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

مغربی افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈکار میں پولیس اور وہاں کے حزب اختلاف کے رہنما اوسمانے سونکو کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

سینیگال میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

چیخ انت ڈیوپ یونیورسٹی کے اندر مظاہرین ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پولیس پر پتھر پھینک رہے تھے جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس اور دیگر غیر مہلک گولہ بارود کی فائرنگ سے جواب دیا۔

یہ سینیگالی شہروں میں سونکو کی حمایت کرنے اور سینیگالی صدر مکی سیل کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے مسلسل دوسرا دن ہے جب وہاں مظاہرے جاری ہیں۔

سینیگال میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق، کاسمینس کے علاقے میں واقع قصبہ بِگونا میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

سینیگال میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

یہ بھی پڑھیں: ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 10 ہلاک، تین زخمی

سونکو کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے اوپر جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اوسمانے سونکو کو عدالت لے جایا جا رہا تھا۔

یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اوسمانے سونکو کو عدالت لے جایا جا رہا تھا

سونکو جنہوں نے سنہ 2019 کے انتخابات میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ گذشتہ ماہ بیوٹی سلون میں ایک ملازمہ نے ان پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

جج نے پوچھ گچھ کے لیے عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔

سونکو سنہ 2012 سے صدر مکی سیل کے سخت مخالف ہیں اور انہوں نے اور ان کے حامیوں نے کہا ہے کہ یہ الزامات سیاسی طور پر متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details