جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی قید کے بعد ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں فسادات کے دوران پولیس نے فائرنگ کی جنوبی افریقہ کی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ فسادات کے دوران دکانوں اور تجارتی اداروں کو لوٹا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
پولیس کے مطابق اب تک چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ فسادات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے 219 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
جوہانسبرگ شہر کی ایک بستی سوئیٹو میں واقع جبولانی مال میں سیکڑوں افراد دکانوں سے سامان کو لوٹتے ہوئے دکھائی دئے جبکہ پولیس بھی وہاں موجود تھی، لیکن بےقابو پھیڑ پر پولیس کا کوئی دباؤ کام نہیں کر رہا تھا۔
اس دوران پولس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں سے فائر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کی ایک خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا
زوما کے حامیوں کے ذریعے ہنگامہ آرائی ان کے آبائی علاقے کوزاولو ناٹل میں گذشتہ ہفتے شروع کی گئی تھی اور ہفتے کے آخر میں یہ گوئیٹنگ صوبے میں پھیل گئی، جس میں جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا شہر جوہانسبرگ بھی شامل ہے۔