لیبیا میں پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم نے ایک ہفتہ کے اندر آن لائن بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کا اظہارکیا ہے۔ لیبیا اقوام متحدہ امدادی مشن کی سربراہ وقائم مقام خصوصی ایلچی اسٹیفنی ولیمس نے اتوار کی شب صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم اس مسئلہ پر کام جاری رکھیں گے۔ ہم آئندہ ہفتہ ہونے والی میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ ممبروں کے انتخاب کے لیےجلد ہی فیصلہ کرلیا جائے گا'۔