عوامی جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسہ میں پولس نے ایک نوجوان کو ماسک نہیں پہننے پر گولی مار دی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کنشاسہ یونیورسٹی میں آرٹس فیکلٹی کا طالب علم ہانورشما اپنے کورس کے پریکٹیکل سبجیکٹ مکمل کرنے کے لئے دارالحکومت کی سڑکوں پر ایک ویڈیو کی شوٹنگ کررہا تھا۔ اسی دوران ایک پولس اہلکار نے اس سے ماسک پہننے کو کہا۔ طالب علم کی طرف سے اپنی صفائی پیش کرنے اور ماسک دکھانے کے باوجود پولس اہلکار نے اس پر حکم عدولی کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کو قریب سے ہی گولی مار دی۔ پولس اہلکار واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولس اس کی تلاش کررہی ہے۔
کانگو میں پولس نے ماسک نہیں پہننے پر نوجوان کو گولی ماردی - etv bharat urdu
جمہوریہ کانگو میں ماسک پہننا لازمی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر 10000 کانگولی (پانچ ڈالر، چار یورو) جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
Policeman shoots student for not wearing mask in Congo
یہ بھی پڑھیں: کانگو: مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ، 50 افراد ہلاک
واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں ماسک پہننا لازمی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر 10000 کانگولی (پانچ ڈالر، چار یورو) جرمانہ ہوتا ہے۔ دوسری طرف عام لوگوں کا الزام ہے کہ ماسک کا جرمانہ وصول کرنے کی آڑ میں یہاں پولس مسلسل لوگوں کو ہراساں کرتی ہے۔