اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان کا پنجشیر پر مکمل کنٹرول: ذبیح اللہ مجاہد - zabihullah mujahid

طالبان نے کابل میں پریس کانفرنس کر کے پنجشیر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مزاحمتی اتحاد نے ابھی تک طالبان کے کنٹرول کی خبر کی ترید کی ہے۔

zabihullah mujahid
zabihullah mujahid

By

Published : Sep 6, 2021, 12:59 PM IST

Updated : Sep 6, 2021, 6:52 PM IST

طالبان نے افغانستان کے آخری صوبے پنجشیر پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مزاحمتی اتحاد نے طالبان کے دعوے سے انکار کرتے ہوۓ کہا کہ مزاحمتی فورسز لڑائی جاری رکھنے کے لیے وادی کی تمام اسٹریٹجک پوزیشنوں پر موجود ہیں۔

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پنجشیر کے حالات کے متعلق جانکاری دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اس میں اپنی فتح کا اعلان کیا۔

اس موقع پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے کہ پنجشیر میں بات چیت سے معاملات طے پا جائیں لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہ ہو سکا، لڑائی کے بعد دشمن کے آخری ٹھکانے پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے، این آر اے ایف کے متعدد کمانڈرز اور جنگجو جھڑپوں میں مارے گئے اور کئی فرار ہو گئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وادی پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں، کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، سب مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح افغانستان کے دیگر حصوں میں امن ہے اور معاملات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں ایسا ہی پنجشیر میں بھی ہو گا، عوام بالکل پریشان نہ ہوں، سب کے لیے عام معافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجشیر کی راجدھانی پر طالبان کا قبضہ : افغان میڈیا

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجشیر میں مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی اور عبدالودود زره سمیت پانچ اہم کمانڈر گزشتہ روز طالبان سے جھڑپوں میں مارے گئے۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 6:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details