اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجریا میں تیل ٹینکر میں دھماکہ، 12 لوگوں کی موت - ینوئے ریاست میں ایک تیل کے ٹینکر میں ہوئے دھماکے

نائیجریا کے جنوب مشرقی بینوئے ریاست میں ایک تیل کے ٹینکر میں ہوئے دھماکے سے ایک بچہ اور تین خواتین سمیت کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔

نائیجریا میں تیل ٹینکر میں دھماکہ، 12 لوگوں کی موت
نائیجریا میں تیل ٹینکر میں دھماکہ، 12 لوگوں کی موت

By

Published : Apr 19, 2021, 11:27 AM IST

نائیجریا کے معروف روزنامہ پریمیم ٹائمز نے اس کی اطلاع دی۔ بینوئے ریاست میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سیکٹر کمانڈر، یعقوب محمد نے اتوار کے روز اخبار کو بتایا کہ تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھودیا اور آگاتو کے اوشیگ بڈو گاؤں میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

یعقوب محمد کے مطابق دھماکے اور آگ کی وجہ سے آٹھ مرد ، تین خواتین اور ایک کمسن لڑکے سمیت 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ٹینکر میں آگ لگنے سے مقامی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ایف آر ایس سی اور دیگر امدادی اداروں کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے بلایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details