افریقی ملک روانڈا میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 41 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 582 ہوچکی ہے۔وزارت صحت نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
وزارت صحت کے مطابق روانڈا میں کوورنا وائرس سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہيں۔
روانڈا بائیو میڈیکل سنٹر ڈائریکٹر جنرل نسانجیمان نے بتایا کہ روانڈا میں کورونا وائرس کے سب سے زيادہ معاملے ضلع روسیجی میں ہیں، جو کانگو کی سرحد سے متصل واقع ہے۔