افریقی ملک نائجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں بین الاقوامی سماجی تنظیم 'ریڈ کراس' کی جانب سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے جدوجہد کرنے والے غریبوں کے درمیان امدادی پیکیج تقسیم کیے گئے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نائیجیریائی حکومت نے لاگوس میں فی الحال لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے۔ ریڈ کراس نے اپنے پیکیج میں کم از کم ایک ہفتے کی ضروریات کی چیزیں مہیا کرانے کی کوشش کی ہے۔
نائیجیریا ریڈ کراس کی برانچ چیئر پرسن ایڈبولا کولاول نے بتایا کہ 'ہم ضروری اشیائے خوردونوش مہیا کرا رہے ہیں جو ایک ہفتہ تک چھ افراد کے کنبے کے لئے کافی ہو سکتا ہے۔ ہم یہ کام یہاں پائے جانے والے تناؤ کو دور کرنے میں تعاون کے طور پر کر رہے ہیں کیونکہ لوگ بھوکے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں'۔