اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 6 ہلاک - news of nigeria

کشتی پر کیپٹن سمیت 21 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

Nigerian
Nigerian

By

Published : Jul 5, 2020, 1:18 PM IST

نائیجیریا کے تجارتی مرکز لاگوس میں ایک کشتی کے حادثے کا شکار ہونے کے سبب چھ لوگوں کی موت اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔


نیوز ایجنسی آف نائیجیریا (نان) نے سنیچر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لاگوس ریاست کی واٹر ویز اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ ایکوروڈو کے نزدیک پیش آئے اس حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

لاسوا کے جنرل مینیجر اولوواڈ میلولا نے بتایا کہ اس کشتی پر کیپٹن سمیت 21 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کو تقریباً آٹھ بجکر 30 منٹ پر ایکوروڈ کے نزدیک اوووڈے ابیشے میں پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details