اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجریائی فوج نے 26 بندوق برداروں کو ہلاک کیا - نائیجریا

نائیجریائی فوجی ہیڈ کوارٹر کے ایگزیکٹو ترجمان بینارڈ اونیوکو کے مطابق یہ ہلاکتیں کاتسنا اور جام فرا کے مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔

نائیجریائی فوج نے 26 بندوق برداروں کو ہلاک کیا
نائیجریائی فوج نے 26 بندوق برداروں کو ہلاک کیا

By

Published : Mar 22, 2020, 5:22 PM IST

نائیجریائی فون نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں چھاپے مار کر کم سے کم 26 بندوق برداروں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔ نائیجریائی فوجی ہیڈ کوارٹر کے ایگزیکٹو ترجمان بینارڈ اونیوکو کے مطابق یہ ہلاکتیں کاتسنا اور جام فرا کے مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔

مسٹر اونیوکو نے کہا کہ دو بندوق بردار جامفرا میں مارے گئے جبکہ دیگر 24 کاتسنا میں ڈھیر کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details