مراکش: کورونا کے295 نئے معاملے درج
مراکش میں کورونا وائرس کوڈ ۔19 کے 295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11،633 ہوگئی ہے ،یہ اطلاع مراکش کی وزارت صحت نے جمعہ کو دی۔
یومیہ بلیٹن میں وزارت صحت کے محکمہ وبائی امراض کے سربراہ نے کہا کہ اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 218 ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 156 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 8656 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مراکش میں اموات کی شرح 1.9 فیصد پر مستحکم ہے جبکہ شفایابی کی شرح 74.4 فیصد ہے۔ مراکش میں اب تک مجموعی طور پر 608،802 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
مراکشی حکومت نے مالی بحران سے نبرد آزما پرنٹ میڈیا کی مدد کے لئے جمعہ کے روز 21 ملین امریکی ڈالرکے سبسڈی پیکیج کا اعلان کیا۔