اردو

urdu

ETV Bharat / international

بوکو حرام کے 13 عسکریت پسندوں کی خود سپردگی - مشتبہ عسکریت پسند

فوجی ترجمان کے مطابق بامہ کے علاقہ کوڈیلہ گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خاندان کے 17 بچوں اور چھ خواتین نے بھی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

more than one dozen boko haram militants surrender
بوکو حرام کے 13 عسکریت پسندوں کی خود سپردگی

By

Published : Sep 28, 2020, 12:15 PM IST

نائیجیریا میں بوکو حرام کے 13 مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

فوج کے ترجمان جان ایننسے کے مطابق صوبہ بورنو کے بامہ نامی علاقہ میں بوکو حرام کے خلاف فوج کی مہم کے دوران لگاتار فضائی حملوں اور کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔

انہوں نے بتایا کہ بامہ کے علاقہ کوڈیلہ گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خاندان کے 17 بچوں اور چھ خواتین نے بھی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

نیشنل پارلیمنٹ میں بورنو کی نمائندگی کرنے والے رہنما عثمان جناح نے بتایا کہ '11گاڑیوں میں آئے بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے بورنو کے دارالحکومت میدوگري سے تقریبا 40 کلو میٹر دور شمال میں پیش رفت کررہے تھے'۔

عثمان جناح کے مطابق فوج کی جانب سے اب تک حملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details