اردو

urdu

ETV Bharat / international

افریقہ: کورونا متاثرین کی تعداد 45.46 لاکھ سے تجاوز - etv bharat urdu

افریقی یونین میں شامل ممالک میں جنوبی افریقہ، مراکش، تیونس، ایتھوپیا اور مصر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Africa
Africa

By

Published : Apr 28, 2021, 3:14 PM IST

افریقہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 45.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

افریقی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق افریقی ممالک میں اب تک 45،46،235 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ افریقی یونین کی اسپیشل ہیلتھ سروس ایجنسی نے بتایا کہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 1،20،420 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 40،57،022 افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔



واضح رہے کہ افریقی یونین میں شامل ممالک میں جنوبی افریقہ، مراکش، تیونس، ایتھوپیا اور مصر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں اب تک 77،200 15 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہ افریقی یونین میں شامل ممالک میں اس جان لیوا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details