گاروف آن لائن ریڈیو براڈکاسٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق حسین روبل اس سے قبل بین الاقوامی تنظیموں کے لئے کام کر چکے ہیں۔
سیاست کے ایک نووارد روبل حسن علی خیر کی جگہ لے رہے ہیں۔ جنھیں جولائی میں صدر کے ساتھ اقتدار کی جدوجہد کے بعد برخاست کردیا گیا تھا۔
صدر محمد فرماازو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فرماازو نے ان سے فوری طور پر ایسی کابینہ تشکیل دینے کی اپیل کی جو تمام ضروری قومی خدمات کو سنبھال سکے۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'میں توقع کرتا ہوں کہ نئے وزیراعظم ایک ایسی حکومت تشکیل دیں جو انتخابات میں آسانی کے ساتھ ساتھ سلامتی، مسلح افواج کی تنظیم نو، معاشی انفراسٹرکچر کی ترقی، عوامی خدمت کی فراہمی میں توسیع اور درپیش چیلنجوں پر قابو پانے جیسے کاموں کو آگے بڑھا سکے'۔
انہوں نے کہا کہ 'دہشت گردی اور بدعنوانی پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔
قابل غور ہے کہ گذشتہ سال جولائی میں صومالیہ کی پارلیمنٹ نے اپنے سیاسی وعدے پورے نہ کرنے پر وزیر اعظم حسن علی خیر کو ہٹانے اور صدر سے نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔