صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری کو پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ نہ ملنے کے بعد نائب وزیر اعظم مہدی محمد غلید کو ملک کا قائم مقام وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے قبل صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم حسن علی خیری کو ہٹانے کے لئے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ لایا گیا تھا، جس میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
اس کے بعد غلید نے ٹویٹ کیا ’’یہ اعزاز کی بات ہے کہ صدر ایچ ای محمد فریجو نے ملک کا قائم مقام وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ میں صومالیہ کے لئے پوری ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ صومالیہ کے قومی مفاد میں کام کروں گا۔ ہم بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے‘‘۔
وہیں مقامی میڈیا کے مطابق نئے وزیر اعظم کی تقرری ایک ماہ کے اندر کردی جائے گی اور تب تک غلید وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالیں گے۔