اردو

urdu

ETV Bharat / international

افریقہ کی تاریخی مسجد میں بھیانک آتشزدگی - افریقہ کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی

یہ 139 سالہ تاریخی مسجد جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع ہے۔

افریقہ کی تاریخی مسجد میں بھیانک آتشزدگی
افریقہ کی تاریخی مسجد میں بھیانک آتشزدگی

By

Published : Aug 25, 2020, 1:49 AM IST

جنوبی افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع ساحلی شہر ڈربن میں 139 سالہ پرانی گرے اسٹریٹ مسجد میں پیر کے روز اچانک آگ لگ گئی ۔

آتشزدگی اتنی بھیانک شکل اختیار کرچکی تھی کہ اس کے شعلے اور کالے دھواں دور تک دکھائی دے رہی تھی۔

افریقہ کی تاریخی مسجد میں بھیانک آتشزدگی

ڈربن میں ہنگامی خدمات کے ترجمان رابرٹ میکنزی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ خوف ناک آتش زدگی سے مسجد سے متصل تین عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔یہ تاریخی دو منزلہ مسجد ڈربن شہر کے وسط میں کاروباری علاقے میں واقع ہے اور یہ جنوبی افریقہ کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔

افریقہ کی تاریخی مسجد میں بھیانک آتشزدگی

ٹویٹر پر اس الم ناک واقعے کی بعض ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔ان میں مسجد کی دوسری منزل سے آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مسجد کی عمارت میں آگ لگنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔

افریقہ کی تاریخی مسجد میں بھیانک آتشزدگی

ڈربن کے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مسجد اور اس سے متصل عمارتوں میں لگی ہوئی آگ پر قابو پا لیا ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details