مغربی افریقی ملک گھانا میں دھماکہ ہوا ہے Explosion in Western Ghana، جس میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 59 زخمی زخمی بتائے گئے ہیں۔
پولیس اور چشم دیدوں کے مطابق جمعرات کو ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم سے دھماکہ ہوا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر سکتی ہے۔
خبر کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سیجی ساجی نے بتایا کہ یہ دھماکہ، کانکنی کے دھماکہ خیز مواد کو لے جارہے ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے کے سبب ہوا۔ سیجی ساجی نے کہا کہ موٹر سائیکل ٹرک کے درمیان میں آگئی اور اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد چنگاری نکلی اور زور دار دھماکہ ہوگیا۔
یہ دھماکہ مغربی گھانا کے ایک چھوٹے شہر اپیئیٹ Apiate میں ہوا جس نے پورے شہر کو اپنی زد میں لے لیا۔