اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالی میں 180 قیدیوں کی رہائی

مالی کی عبوری حکومت کی طرف سے اس ضمن میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

mali releases 180 prisoner
مالی میں 180 قیدیوں کی رہائی

By

Published : Oct 5, 2020, 1:39 PM IST

مغربی افریقہ کے حکام نے دارالحکومت بامکو کی ایک جیل سے 180 شدت پسندوں کو رہا کردیا ہے اور انہیں ملک کے شمال کی طرف روانہ کردیا ہے ۔

ایک عہدیدار نے اس بات تصدیق کی ہے کہ حزب اختلاف کے ایک ممتاز سیاست دان کو چھ ماہ سے زیادہ کی قید میں رہنے کے بعد جلد ہی رہا کیا جاسکتا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ مارچ کے آخر میں وہ عسکریت پسند جو اغوا کے ایک بڑے کیس میں ملوث تھے، وہ مالی حکومت سے قیدی تبادلے کے خواہاں تھے۔

ایک عہدیدار کے مطابق تقریبا 70 افراد کو اور ہفتے کے روز 110 افراد کو رہا کیا گیا۔ انھوں نے معاملے کی حساسیت کے سبب اپنا نام ظاہر نہ کیا۔

مالی کی عبوری حکومت کی طرف سے اس ضمن میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمہوری طور پر منتخب صدر کے خلاف مالی میں فوجی بغاوت کی گئی، جس کے ایک ماہ بعد صدر کو معزول کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details