لیبیا کے سابق حکمراں معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاست میں اہم قدم بڑھاتے ہوئے انتخابی میدان میں اترنے کے ساتھ مغربی ممالک سے بھی رابطہ شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک لیبیا کی سیاست میں نیا موڑ آیا ہے، سابق حکمراں معمر قدافی کے بیٹے نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق حکمراں معمر قدافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قدافی نے صدراتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں سیف الاسلام نے مغربی ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قدافی نے قومی مفاہمت، دوسروں کو قبول کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کرنے کا عہد کیا ہے، اس کے ساتھ وہ ملک میں استحکام کے لیے ایک صدر اور ایک حکومت کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گے۔