اردو

urdu

By

Published : Sep 19, 2019, 3:10 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:07 AM IST

ETV Bharat / international

لائبیریا :اسکول میں آتشزدگی سے 27 بچے ہلاک

افریقی ملک لائیبیریا سے ایک افسوسناک اطلاع ہے، جس کے مطابق ایک اسکول میں آتشزدگی سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

لائبیریا اسکول میں آتشزدگی

آتشزدگی کے وقت بچے اسکول میں قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی مرنے والوں میں 2 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعہ میں دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت بچے قرآن پاک پڑھ رہے تھے، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔ مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلے اطلاع ملی تھی کہ مرنے والے بچوں کی تعداد 30 ہے تاہم یہ تعداد 30 نہیں بلکہ 27 ہے۔
اس سانحہ پرصدر جارج واہ کا کہنا ہے کہ یہ آتشزدگی گزشتہ روز رات گئے لگی، میری ہمدردیاں اور دعائیں ہلاک ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ میں جانتا ہوں یہ لمحات ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین، اہل خانہ سمیت پورے ملک کے لیے بہت مشکل ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details