اردو

urdu

ETV Bharat / international

مراکش میں اب تک کورونا سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر - کورونا سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر

مراکش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2،553 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 127،407 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 461 مریض ابھی بھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

latest updates of corona virus in morocco
مراکش میں اب تک کورونا سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر

By

Published : Oct 12, 2020, 1:33 PM IST

مراکش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 2563 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 152،404 ہوگئی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اس دوران 33 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2605 پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،553 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 127،407 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 461 مریض ابھی بھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

ملک کا کاسا بلانکا کا علاقہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،173 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وہیں بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 89154 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ملک میں اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ساٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود (ایم ایچ ایف ڈبلیو) کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 'ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89154 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے رخصت کردیا گیا ہے'۔

ایم ایچ ایف ڈبلیو ملک میں مہلک کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 6077976 ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید 74383 افراد کو کووڈ - 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 7053807 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 918 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 108334 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details