اردو

urdu

ETV Bharat / international

افریقی ملک الجیریا میں بھی کورنا کی وبا عام - کورنا کی وبا عام

الجیریا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 157 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کی مجموعی تعداد 51،847 ہوگئی ہے۔

latest updates of corona virus in algeria
افریقی ملک الجیریا میں بھی کورنا کی وبا عام

By

Published : Oct 3, 2020, 12:31 PM IST

الجیریا میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 157 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 51،847 ہوگئی۔

الجیریا کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'اس مہلک وائرس کی وجہ سے ملک میں مزید آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 749 ہوگئی ہے'۔

اس کے ساتھ ہی جان لیوا وائرس سے مزید 103 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک اس ملک میں 35،385 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک تین کروڑ 44 لاکھ79 ہزار 555 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ 27 ہزار 653 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔


وہیں بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 81،484 نئے کیسز آنے کے بعد اس وبا سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 63،94،069 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،877 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہو گئی ہے ۔ متاثرین کے نسبتاً صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1512 بڑھ کر 9،42،217 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details