نائجیریا میں پٹرول ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے میں 13 سے زیادہ افراد کی جائے واقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔
نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے لوکجا شہر میں ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹرول ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا۔
مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا اور پٹرول ٹینکر میں آگ لگنے سے کم از کم 30 لوگ جھلس گئے۔