نائجیریا میں اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ شدت پسندوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ شمال مشرقی نائجیریا میں 11 عیسائیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
آئی ایس کی شاخ اماک نے ایک ویڈیو آن لائن جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ مغربی افریقی صوبوں میں نامعلوم مقام پر 11 افراد کے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ ویڈیو میں ایک نقاب پوش شخص نے کہا کہ 'یہ پوری دنیا کے عیسائیوں کے لیے ایک پیغام ہے۔'
انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں آئی ایس کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور اس کے ساتھیوں کے موت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔