اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی لیبیا میں داعش کا حملہ

لیبیا کے جنوبی شہر صباح میں ایک فوجی تربیتی مرکز پر دہشت گردانہ حملے میں آج صبح نو فوجی ہلاک ہوگئے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 4, 2019, 11:15 PM IST


ذرائع کے مطابق ایک مسلح شخص نے لیبیائی نیشنل آرمی کے ملٹری ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر دیا جس میں نو فوجی مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری نام نہاد اسلامی تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

رواں برس فروری میں خلیفہ حفتر نے لیبیا کے جنوبی علاقوں پر قبضے کے بعد اپریل میں دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کا اعلان کر دیا تھا۔ لیبیا کی داخلی صورت میں خراب سے خراب تر ہو تی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details