لیبیا کی ساحل کے پاس گذشتہ ہفتے 240 سے زائد غیر قانونی مہاجروں کو بچایا گیا۔ انٹرنیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
اس نے بتایا کہ 13-20 جولائی کے درمیان 243 مہاجروں کو سمندر میں روک کر لیبیا کی جانب لوٹا دیا گیا۔
آئی او ایم نے بتایا کہ رواں برس کل 6,119 غیر قانونی مہاجروں کو لیبیا کے ساحل سے بچایا گیا ہے جبکہ گذشتہ سنہ 9,225 غیر قانونی مہاجروں کو بچا کر لیبیا لوٹایا گیا تھا۔