اردو

urdu

ETV Bharat / international

نائیجیریا میں بہیمانہ قتل، 14 ہلاک - مارے گئے لوگوں میں

مارے گئے لوگوں میں سے 13 کوگی کے مقامی سرکاری کورٹن کارفے علاقے میں اگربڈو فرقے کے ایک کنبے کے ارکان ہیں۔

Nigeria
Nigeria

By

Published : Jul 30, 2020, 12:22 PM IST

جنوبی افریقی ملک نائیجریا میں بندوق برداروں کے ایک گروپ نے کوگی صوبے میں ایک فرقے پر حملہ کر کے 14 لوگوں کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔

صوبے کے پولیس سربراہ ایدے ایوبہ نے بدھ کے روز بتایا کہ مارے گئے لوگوں میں سے 13 کوگی کے مقامی سرکاری کورٹن کارفے علاقے میں اگربڈو فرقے کے ایک کنبے کے ارکان ہیں۔

ایدے ایوبہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حملے میں چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک حملے کا سبب پتہ نہیں چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی کو گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔ بندوق بردار، حفاظتی دستوں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے ساتھ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details