اردو

urdu

ETV Bharat / international

سوڈان : خرطوم میں دھماکے سے 7 افراد کی موت - خرطوم میں سکیورٹی اہلکاروں نے احتجاج کیا تھا

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے الشیغلہ نامی علاقے میں دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 25 دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔ سعودی العربیہ ٹی وی چینل نے یہ رپورٹ دی ہے۔

سوڈان : خرطوم  میں دھماکے سے 7 افراد  کی موت
سوڈان : خرطوم میں دھماکے سے 7 افراد کی موت

By

Published : Jan 21, 2020, 1:35 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:49 PM IST

العربیہ نے منگل کو پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خرطوم کے الشیغلہ علاقے میں دھماکے ہونے سے سات افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ منصوبہ بندی سیکشن کے تنظیم نو کے خلاف خرطوم میں سکیورٹی اہلکاروں نے احتجاج کیا تھا۔

اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور فوج کے درمیان ہونے والی جدوجہد میں سوڈان کے ایک افسر کی موت ہو گئی تھی اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد سیکورٹی وجوہات کے سبب خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 8:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details