امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 529 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ ،33 ہزار 780 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
کوویڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے، دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 248 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس کی مجموعی تعداد 6 لاکھ ،97 ہزار 413 ہوگئی ہے، اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 693 ہوگئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے 2 لاکھ 53 ہزار 287 فعال کیسز ہیں اور اب تک 4 ہزار ،24 ہزار 433 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
عالی طاقت سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں اب تک ، 28 لاکھ ،88 ہزار 585 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1 ہزار ،29 ہزار 946 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برازیل میں اب تک 16 ہزار 03 ہزار 55 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 64 ہزار 867 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں بھی کوویڈ ۔19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس میں 6 لاکھ 80 ہزار 283 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 10 ہزار 145 افراد کی موت ہو چکی ہے، پیرو میں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ دو ہزار 718 تک جا پہنچی ہے اور 10 ہزار 589 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے، اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 532 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 308 ہے۔
انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ ساتویں نمبر پر ہے، اب تک دو لاکھ 86 ہزار 931 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44 ہزار 305 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
میکسیکو کورونا انفیکشن کے معاملے میں آٹھویں نمبر پر اسپین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 56 ہزار 848 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 30 ہزار 639 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن یا موت کے کوئی نئے معاملے سامنے نہیں آئے ہیں، اب تک دو لاکھ 97 ہزار 625 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 28 ہزار 385 افراد کی موت ہو چکی ہے۔