اردو

urdu

ETV Bharat / international

گھانا کے وزیر صحت کورونا سے متاثر

اتوار کی رات تک گھانا میں کورونا کے 11964 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 54 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 15, 2020, 4:50 PM IST

مغربی افریقہ میں واقع ملک گھانا کے وزیرصحت کاکو اگیے مانگ مانو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ملک کے صدر نانا ادو بانکوا اکوفو ادو نے اس کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ہمارے وزیر صحت کاکو اگیے مانگ مانو کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں جو اپنے فرض کو اداکرنے کے دوران اس وائرس کی زد میں آگئے ہیں'۔

اس کے ساتھ ہی ملک کے صدر نے سیکونڈی تاکوراڈی کے میئر کبینا سام کی کورونا وائرس سے موت کی اطلاع دی۔

اتوار کی رات تک گھانا میں کورونا کے 11964 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 54 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details