اردو

urdu

By

Published : Feb 8, 2021, 10:16 PM IST

ETV Bharat / international

مراکش: سیلاب سے 24 افراد ہلاک

مراکش میں ریسکیو ٹیم نے شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے 24 افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں اور 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی ہے۔

flood kills dozens in morocco underground factory
مراکش: سیلاب سے 24 افراد ہلاک

شمالی افریقی ملک مراکش کی ایک انڈرگراؤند فیکٹری میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے انڈرگراؤند فیکٹری سے 24 لاشیں برآمد کی ہیں اور 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مراکش: سیلاب سے 24 افراد ہلاک

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس وقت فیکٹری میں کتنے افراد موجود تھے لیکن حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور واقعے کے حالات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: تین نابالغ کی پھانسی کی سزا 10 برس کی قید میں تبدیل

شمالی افریقی ملک مراکش نے خشک سالی کے طویل عرصے کے بعد حالیہ ہفتوں میں زبردست بارش کا سامنا کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوری کے شروع میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ملک کے معاشی دارالحکومت کاسا بلانکا میں متعدد خستہ حال عمارتیں گرگئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ مراکش کے جنوب میں شدید بارش کے باعث سنہ 2014 میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details