قومی فوج نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ گاؤ علاقے میں جمعہ کو ہونے والے اس حملہ میں کم از کم چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ لڑائی کے دوران فوج کی کچھ گاڑیوں اور سامان کا بھی نقصان ہوا ہے۔
مالی میں آٹھ فوجی ہلاک - مالی قومی فوج کے ترجمان
مغربی افریقی ملک مالی کے شمالی حصے میں عسکریت پسندوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع مالی قومی فوج کے ترجمان دی ہے۔
![مالی میں آٹھ فوجی ہلاک مالی میں آٹھ فوجی ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6079332-thumbnail-3x2-mali.jpg)
مالی میں آٹھ فوجی ہلاک
موپتي علاقے میں ایک اور دوسرے واقعہ میں ایک فوجی کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ 2012 سے غیر مستحکم مالی میں تواریغ شدت پسندوں نے ملک کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے تب سے فوج اور ان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 9:48 AM IST