اردو

urdu

ETV Bharat / international

الجیریا: گیس رساؤ کے بعد ہوئے دھماکے میں درجنوں زخمی - گیس کے رساؤ

یہ حادثہ گیس کے رساؤ کے سبب پیش آیا جس میں پانچ لوگوں کی موت اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔

dozens injured in blast after gas leak in algeria
الجیریا: گیس رساؤ کے بعد ہوئے دھماکے میں درجنوں زخمی

By

Published : Oct 11, 2020, 12:11 PM IST

الجیریا کے شمال مغربی علاقے میں سنیچر کو ہوئے ایک زور دار گیس دھماکے میں کم از کم پانچ افراد کی موت اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ 'یہ دھماکہ البیض شہر سے 550 کلومیٹر دور الجیئرس شہر میں سنیچر کی دوپہر ہوا'۔

اس نے بتایا کہ 'یہ حادثہ گیس کے رساؤ کے سبب پیش آیا جس میں پانچ لوگوں کی موت اور 16 دیگر زخمی ہوگئے'۔

صدر المجید تبون نے اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے علاج کے لئے سبھی ضروری اقدامات کرنے کے احکام دیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details