اردو

urdu

ETV Bharat / international

ریت سے ڈھکا ہوا لیبیا کا ایک گاوں - حواری

کفرا نخلستانوں کا ایک جزیرہ نما ساحل ہے اور فصلوں کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کی سب سے امیر ترین جگہ ہے۔ یہاں میٹھے پانی کی کثرت ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Oct 13, 2019, 11:18 PM IST

یہ قدیم دیواریں ریت کے میدان میں کسی کھنڈر عمارت کا منظر پیش کرتی ہیں۔ لیبیا کے تاریخی علاقے حواری میں سیکڑوں برس قدیم گاوں ریت کے تلے دبا ہوا ہے۔

ویڈیو

کفرا میں ضلع حواری کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ، صابری مرزوق صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

حواری اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین صابری مرزوق کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں ریت سے ڈھک گیا ہے اور صحرا نے اس گاوں کا وجود ہی ختم کر دیا ہے۔ وہ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کی سابقہ حالت کی بحالی کے لئے آگے آئیں، اور سیاحوں کے مرکز کے طور پر ترقی دیں۔

وہیں کفرا شہر کی میونسپل کونسل کے ترجمان عبداللہ سلیمان کا کہنا ہے کہ ریت کے کچھ غیر متوقع فوائد بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حواری ضلع کا پرانا محلہ در حقیقت ایک اہم مقام ہے، لیکن گذشتہ کئی برسوں سے اسے ریت نے چھپا دیا ہے اور یہ مکمل طور پر غائب ہوگیا۔ شاید ریت کی موجودگی اس گاوں کے لیے بہتر پہلو ہو۔ کیوں کی ریت اسے ہوا اور وقتا فوقتا ہونے والی بارشوں سے حفاظت کرتا ہے۔

کفرا نخلستانوں کا ایک جزیرہ نما ساحل ہے اور فصلوں کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کی سب سے امیر ترین جگہ ہے۔ یہاں میٹھے پانی کی کثرت ہے۔

سلیمان کا ماننا ہے کہ قدیم کھنڈرات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ انہوں نے لیبیا کے سبھی نوادرات کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہےکہ وہ اس محلے کی دیکھ بھال کریں۔ کیوں کہ اگر ریت کو ہٹا دیا گیا تو یہاں زمین کی تزئین انتہائی حیرت انگیز ہوگی۔

غور طلب ہے کہ یہ علاقہ تاریخی اعتبار سے بھی معروف ہے کیونکہ یہ اُن علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اطالوی فوج نے سنہ 1931 میں حکمرانی کرنے اور اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی۔

کفرا مختلف خانہ بدوش صحرائی لوگوں کے لئے ایک اہم تجارتی اور سفری راستہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details