اردو

urdu

ETV Bharat / international

Boat Accident in Nigeria: نائجیریا میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی - boat tragedy

شمالی نائجیریا Nigeria کی ریاست کانو میں کشتی پلٹنے Boat Accident سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں جبکہ 14 دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں، حادثے کے وقت کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔

Death toll rises to 29 in a boat accident in Nigeria
نائجیریا میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی

By

Published : Dec 2, 2021, 10:54 PM IST

نائجیریا کے انفارمیشن کمشنر محمد گربا Information Commissioner Muhammad Garba نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک کشتی حادثے Boat Accident سے کل 29 لاشیں ملی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ جبکہ 14 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ کانو صوبے کے باگوائی شہر Baguwai city میں منگل کو پیش آیا۔

محمد گربا نے بتایا کہ سات افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ راحت اور بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

دریں اثناء نائجیریا کے صدر محمد بحاری نے کشتی حادثے Boat Accident پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک حادثہ قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے تمام وفاقی اداروں کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا میں ریڈ کراس کی جانب سے غریبوں کو تعاون

صوبائی حکومت کے ایک بیان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی بگوائی شہر Baguwai city کی طرف جارہی تھی کہ گنجائش سے زیادہ بوجھ تھی۔ حادثے کے وقت کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details