افریقی ملک گھانا ڈرون کے ذریعے کورونا ویکسین فراہم کرنے کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔
یہ شور ان ڈرون طیاروں کا ہے جو مغربی افریقی ملک کے دور دراز علاقے میں کووڈ ٹیکے پہنچانے کے لئے ایک ترسیلی کمپنی استعمال کر رہی ہے۔
حالیہ برسوں میں طبی پروڈکٹ ڈلیور کرنے والی امریکی کمپنی زپ لائن جو امریکہ، گھانا اور روانڈا میں ڈلیوری کے کام کو انجام دیتی ہے، اس نے پولیو، یللو فیور اور دوسری ویکسین کو ڈرون کی مدد سے پہنچانا شروع کیا ہے۔
اپریل 2019 سے اب تک امریکی کمپنی زپ لائن نے صرف گھانا میں ہی نصف ملین طبی سامان پہنچانے کا کام کیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلنے کے باعث صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور بزرگوں کو جلد سے جلد ٹیکے لگانے کے لئے گھانا کی وزارت صحت اور زپ لائن کے لئے ملک کے دیہی علاقوں تک سڑک سے ویکسین پہنچانا بہت مشکل ہے اور اس میں خرچ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے ملک میں ویکسین پہنچانے کے لئے ڈرون کی مدد لی جارہی ہے کیونکہ یہ سڑک سے ویکسین بھیجنے کے مقابلے میں آسان ہے اور اس میں وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔
زپ لائن کا ڈرون تقریباً 160 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتا ہے یعنی 80 کلو میٹر کے فاصلے پر ویکسین کو آسانی سے یہ ڈرون پہنچا سکتا ہے۔ تقسیم مرکز سے مقامی صحت مرکز تک اوسط سفر میں 30 سے 40 منٹ کا وقت لگتا ہے۔ زپ لائن کے ایک وقت میں ہوا میں 40 سے زیادہ ڈرون ہوسکتے ہیں اور ہر تقسیم کار مرکز 22،500 مربع کلومیٹر تک کے فاصلے کو پورا کرسکتا ہے۔
کمپنی فی الحال گھانا میں 750 سے 800 دیہی صحت سہولیات تک کورونا کے ٹیکے پہنچا رہی ہے۔ اس دوران اب تک کمپنی نے ڈرون کے سہارے 24،990 خوراکیں پہنچائی ہیں۔
افریقا میں زپ لائن کے سینئر نائب صدر ڈینیئل مارفو کا کہنا ہے کہ "یہ آپ کے ذہن میں ایک مختلف زاویہ پیش کرتا ہے کہ یہ لاجسٹک کیسا دکھ سکتا ہے۔ اگر یہ ٹرک ہو تو، سوال یہ ہے کہ کیا بیک وقت بیس ٹرک بھیجا جا سکتا ہے۔ اس میں بہت خرچ ہوگا۔ لیکن ڈرون کو بھیجنا وقت کی بچت ہوگی اور ٹریفک کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور دیگر کوئی مسائل راستے میں پیش نہیں آئیں گے۔ اور یہ بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ بیک وقت تمام صحت سہولیات ویکسینیشن کے کام کو انجام دے سکتے ہیں۔''
ریفریجریٹڈ ٹرک ہوائی اڈے پر ویکسین کی کھیپ سے ملتے ہیں اور وہاں سے انہیں مختلف سرکاری کولڈ چین سائٹوں پر لے جایا جاتا ہے۔
ایک بار جب زپ لائن کو اپنے لانچ بیس پر وزارت صحت سے ویکسین حاصل ہوتی ہے تو کمپنی مختلف دیہی صحت کی سہولیات کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس دن ویکسین کی کتنی خوراکوں کی ضرورت ہے۔ پھر زپ لائن ملازمین مطلوبہ ویکسین کو خصوصی پیکیجنگ میں ڈال دیتے ہیں۔
پیکیجنگ ویکسین کو ٹوٹنے سے محفوظ کرتا ہے اور سرد درجہ حرارت بھی برقرار رکھتا ہے۔ سفر کے دوران ویکسین کا صحیح درجہ حرارت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہر پیکیجنگ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 1،000 سے 2،000 خوراکیں رکھ سکتا ہے۔
صحت کی سہولت میں ملازمین کو ڈراپ آف کے لئے ایک مقرر وقت اور مقام بتایا جاتا ہے اور انہیں پانچ منٹ قبل ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے ایک اور میسیج ملتا ہے۔ ڈرون قریب آکر 10میٹر نیچے اترتا ہے اور پیکیج گر جاتا ہے۔