اردو

urdu

ETV Bharat / international

کووڈ 19: افریقہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں - برصغیر میں کووڈ-19

جنوبی افریقہ میں کوورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔ ملک میں کووڈ 19 سے اب تک 111 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

south africa
south africa

By

Published : Jun 24, 2020, 5:27 PM IST

جنوبی افریقہ نے بدھ کو برصغیر میں کووڈ 19 کے پہلے ویکسین ٹرائل میں لوگوں کو دوا پلانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

وہیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ افریکن سینٹر کے ڈیزیز کنٹرول کی ایک کانفرنس میں ویکسین پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

افریقہ میں کورونا وائرس سے اب تک تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے معاشی دباؤ کے تحت پابندیوں میں ڈھیل بھی دے دی ہے، جس کی وجہ سے کسیز میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

کووڈ 19 کے جانچ کے سامان کی کمی اور طبی سامان نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کووڈ 19 کا ہاٹ اسپاٹ بن چکا ہے۔

وہیں دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 92 لاکھ 37 ہزار 691 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 46 لاکھ 13 ہزار 425 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 4 لاکھ 76 ہزار 911 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکہ میں کووڈ 19 سے اب تک 23 لاکھ 91 ہزار 336 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 22 ہزار 985 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details