اردو

urdu

ETV Bharat / international

سوڈانی فوجی نے تختہ پلٹنے کی کوشش کو ناکام بنادیا: رپورٹ - خرطوم میں تختہ پلٹ کی ناکام کوشش

سوڈان کی حکومت نے تصدیق کی کہ ملک میں فوجی بغاوت کی کوششیں ناکام بنادی گئی ہے۔

Coup attempt fails in Sudan says state media
سوڈانی فوجی نے تختہ پلٹنے کی کوشش ناکام بنادیا: رپورٹ

By

Published : Sep 21, 2021, 5:37 PM IST

سوڈانی فوج نے منگل کو کچھ فوجی افسران کے تختہ پلٹنے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ٹینکوں کی مدد سے پارلیمنٹ کے اطراف کی کئی سڑکوں پر اپنی نگرانی بڑھادی ہے۔ المیادین براڈکاسٹنگ نے عبوری کونسل کے ترجمان کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے سوڈان کے عوام سے بغاوت کی ممکنہ کوششوں کے خلاف مزاحمت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ المیادین کے مطابق فوج نے بغاوت کے سازشیوں کو حراست میں لیتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب عمدرمن پل پر ٹینک تعینات کر کے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

سوڈان کے ایک اعلیٰ فوجی ذرائع نے آج تصدیق کی کہ ملک میں فوجی بغاوت کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ بغاوت کی تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں لیکن فوج کے انٹیلی جنس نے ان افسران پر طویل عرصے سے نظر رکھنا شروع کر دیا تھا جو بغاوت کی کوشش کرنے والے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے سے فوجی نگرانی میں تھے اور انہیں تختہ پلٹنے کےمقصد سے یہ قدم اٹھایا۔ انہیں منگل کو حراست میں لے لیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details