اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی ایشیا کی گنجلگ آبادی والے علاقوں کو لیکرڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا - ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ہیلتھ سروسز

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے گنجلگ آبادی والے علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خطرہ ہے۔

جنوبی ایشیا کی گنجلگ آبادی والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر وبا پھیلے گی:ڈبلیو ایچ او
جنوبی ایشیا کی گنجلگ آبادی والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر وبا پھیلے گی:ڈبلیو ایچ او

By

Published : Jun 6, 2020, 11:06 AM IST

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا’’یہ وبا بڑے پیمانے پر نہیں پھیلی ، خاص طور پر جنوبی ایشیاء میں۔ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش ، پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ وبا بڑے پیمانے نہیں پھیلی ہے ، لیکن ایسا ہونے کا خطرہ برقرارہے۔ جیسے جیسے یہ پھیلتی ہے اور سماجوں میں قدم جمانے لگتی ،یہ کبھی بھی زور پکڑ سکتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’ہندوستان میں کوروناوائرس کے کیسز میں ہر ہفتے اوسطا ایک تہائی اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا شاید اس وقت ہندوستان میں وبائی مرض کے دوگنا ہونے میں تقریبا تین ہفتہ ہے۔ یہ وبا خطرناک سمت میں نہیں ہے ، لیکن اب یہ بڑھ رہی ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details