اردو

urdu

ETV Bharat / international

لیبیا میں کورونا وائرس سے پہلی موت - لیبیا میں کورونا وائرس سے پہلی موت

لیبیا میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وجہ سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وائرس سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

لیبیا میں کورونا وائرس سے پہلی موت
لیبیا میں کورونا وائرس سے پہلی موتلیبیا میں کورونا وائرس سے پہلی موت

By

Published : Apr 3, 2020, 12:56 PM IST

محکمہ نیشنل ڈیزیز کنٹرول نے جمعرات دیر رات بتایا کہ 85 سالہ خاتون کی موت کے بعد ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

لیبیا میں کورونا وائرس کے مجموعی 10 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

شمالی افریقی ملک میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری سکیورٹی فورسز اور باغی فوج کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے ملک کا سماجی بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو رہا ہے ۔

اسی درمیان وبا پھیلنا بین الاقوامی برادری کے لئے باعث ِ تشویش ہے ۔

عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو كووڈ -19 کے قہر کو عالی وبا قرار دے دیا تھا ۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 51،000 سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details