سوڈان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے کم از کم 226 معاملے پیش آنے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی تعداد 5026 تک پہنچ گئی۔
وزیر صحت نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ روز کے مقابلے متاثرین کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مئی 21 کے بعد ہفتہ کے روز عالمی وبا کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 279 معاملےریکارڈ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5026 ہوگئی ہے۔