مصر میں کورونا وائرس (کوڈ 19) کی وبا کے 153 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے کے بعد اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،01،009 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے ایک بیان میں بتایا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5،648 ہوگئی ہے جبکہ 900 افراد کی شفایابی سے صحتمند مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84،161 ہوگئی ہے۔'