کیمرون میں بس کے خوفناک حادثہ میں تقریباً 60 مسافروں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے اس حادثہ کے بارے میں اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 70 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس یاؤندے کی طرف جارہی تھی اور نمیل گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔
سرکاری زرائع نے کہا 'بیشتر مسافر یا تو نئے سال کا دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے جا رہے تھے، یا کرسمس ڈے کو منا کر واپس آ رہے تھے یا کاروباری افراد نئے سال کی خوشیوں میں سفر کر رہے تھے'۔